پٹرول اور ڈیزل لگاتار مہنگا

  نئی دہلی//پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کو 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس سے گزشتہ 10 دنوں میں قیمتوں میں کل اضافہ 6.40 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔دہلی میں پٹرول کی قیمت اب 101.81 روپے فی لیٹر ہوگیا جو پہلے 101.01 روپے تھا جبکہ ڈیزل کی قیمتیں 92.27 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 93.07 روپے ہو گئی ہیں۔22 مارچ کو شرح نظرثانی میں ساڑھے چار ماہ کے طویل وقفے کے خاتمے کے بعد قیمتوں میں یہ نواں اضافہ ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 6.40 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔