نیویارک// مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3575702 ہوگئیں، کیسز 17 کروڑ 19 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کر گئے۔امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 610436 ہوگئیں اور کیسز 3 کروڑ 41 لاکھ 36 ہزار سے بڑھ گئے ہیں جبکہ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پرجہاں ہلاکتیں 335114 ہوگئیں اور کیسز 2 کروڑ 83 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہوگئے۔برازیل میں 465000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین افراد کی تعداد 1 کروڑ 66 لاکھ 25 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔فرانس میں 109662افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز56لاکھ77ہزار 172تک پہنچ گئے۔ترکی میں کورونا سے ہلاکتیں 47656، کیسز 52لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کر گئیں جبکہ روس میں اموات 121873 ہوگئیں، کیسز 50 لاکھ 81 ہزار ہوگئے۔برطانیہ میں 127782 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 44 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 44 لاکھ اور1 کروڑ 39 لاکھ 44 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔ادھرعراق میں بلیک فنگس کے باعث 2افراد ہلاک ہوگئے۔