پونچھ// گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کی سٹوڈینٹ یونین کے انتخابات کالج انتظامیہ کی جانب سے صاف و شفاف طور پر عمل میں لائے گے۔ ان انتخابات میں تین اُمیدوار میدان میں تھے۔ اپنی پارٹی کی جانب سے محمد عرفان کو انتخابی میدان میں اتارا گیا تھا، جنہوں نے اپنے قریبی حریف نئیر درخشاں کو 2 ووٹوں سے شکست دے دی اور اس طرح سے سٹوڈنٹ یونین کا پہلا انتخاب اپنی پارٹی نے پونچھ سے جیت کر شروعات کی ہے۔ اس انتخاب میں اپنی پارٹی امیدوار محمد عرفان نے کل 34 میں سے 14 ووٹ جبکہ درخشاں نے 12 اور معروف بجاڑ نے 08 ووٹ حاصل کئے اور اس طرح سے محمد عرفان نے یہ الیکشن 02 ووٹوں سے جیت لیا۔ الیکشن جیتنے پر پارٹی صدر سید الطاف بخاری پارٹی کے یوتھ ونگ کے ریاستی صدر رقیق احمد خان و پارٹی کے پونچھ سے ضلع ترقیاتی کونسل امیدوار تنویر چوہدری سمیت دیگر لیڈران نے محمد عرفان کو مبارکباد پیش کی ہے۔