نظر ثانی شدہ لیبر قوانین کا اطلاق 2ماہ کے اندر مشاہروں میں اضافہ سے متعلق عذرات و تجاویز طلب

بلال فرقانی

سرینگر// جموں کشمیر حکومت نے 37زمروں میں آنے والے غیر ہنر مندوں،نیم ہنر مندوں،ہنر مندوں،اعلیٰ مہارت یافتہ ہنرمندوں کے علاوہ انتظامی و دفتری عملے کے کم از کم مشاہروں میں اضافے کی تجویز پیش کرتے ہوئے2ماہ کے اندر عذرات یا تجاویز طلب کی ہیں۔محکمہ محنت و روزگار کی کمشنر سیکرٹری سریتا چوہان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے’’ کم کم از مشاہرہ قانون مجریہ1948کے دفعہ5کی شق(b) کی ذیلی شق(1) کے تحت حاصل اختیارات کے تحت جموں کشمیر حکومت کم از کم مشاہرے میں توسیع کی تجویز پیش کرتی ہے‘‘۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تجویز شدہ توسیع کے نتیجے میں ان لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے جو اس سے اثر انداز ہونگے،2ماہ کے اندر اپنی آرائیں اور عذرات پیش کریں،جس کے بعد مجوزہ توسیع کو زیر غور لایا جائے گا۔

 

نو ٹیفکیشن کے مطابق تعمیراتی شعبے ،جنگلاتی صنعت،زرعی صنعت، بالوں کی کٹائی و سیلونوں،چاول،گندم اور دل کارخانوں کی صنعت،ہوٹل،ریستوراں،چائے سٹال و کامرس، اونی قالینوں کی تیاری یا شالبافی،تیل کارخانوں(بشمول کوہلوں) چمڑے کو تیار کرنے،کڑھائی بشمول چین سٹیچ،لکڑی کی کندہ کاری،ہلکی انجینئرنگ کے کام،ورکشاپوں،سٹیل رولنگ ملوں اور سلکیٹ و کیمیائی ملوں میں کام کرنے والے غیر ہنر مندوں کویومیہ302،نیم ہنر مندوںکو385، ہنر مندوں کو469،اعلیٰ مہارت یافتہ ہنرمندوں کو536کے علاوہ انتظامی و دفتری عملے کو436روپے مجوزہ توسیع کی تجویز پیش کی ہے۔ نو ٹیفکیشن کے مطابق اینت بھٹوں میں غیر ہنر مندوں و نیم ہنر مندوں کو320،نکاسی والوں(1000) اینٹوں تک385،پتھیرا والوں(مولڈروں) کو(1000 ٹائلوں)کیلئے600 جبکہ بہاری والوں( بٹھوں میں اینٹوں کو بھرنے) کیلئے240روپے تک مشاہرے میں توسیع کی تجویز دی ہے۔ کمشنر سیکریٹری لبر و ایمپلائمنٹ سریتا چوہان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اشیائے خوردنی تیار کرنے والے مصنوعات، سٹیل اور دھات کے برتن تیار کرنے والوں،روسن و تارپین مصنوعات، صابن و ڈیٹرجنٹ تیار کرنے،ہتھیار و گولہ بارود بنانے، ملبوسات و سلائی ،مشروبات تیار کرنے، کولڈ ستوریج و یخ فیکٹری، اسپتال کے ساز و سامان و ادویات تیار کرنے مقامی مونسپلٹیوں و مونسپل کمیٹیوں،نجی بٹھوں و ٹائلوں کی تیاری، تمباکوں بشمول بیڈی تیار کرنے ،ابرق کا کام کرنے،اور سیمنٹ صنعت میں غیر ہنر مندوں کویومیہ302،نیم ہنر مندوںکو385، ہنر مندوں کو469،اعلیٰ مہارت یافتہ ہنرمندوں کو536کے علاوہ انتظامی و دفتری عملے و436روپے مجوزہ توسیع کی تجویز پیش کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پلاسٹک صنعت،سٹون کرشنگ،موٹر ٹرانسپورٹ،دکانات، پرائیوٹ ٹرانسپورٹ انڈسٹری، آٹو باڈی کی تیاری اور لکڑی کے مصنوعات تیار کرنے والے غیر ہنر مندوں کویومیہ302،نیم ہنر مندوںکو385، ہنر مندوں کو469،اعلیٰ مہارت یافتہ ہنرمندوں کو536کے علاوہ انتظامی و دفتری عملے و436روپے کی مجوزہ توسیع کی تجویز پیش کی ہے۔