فروٹ گرورس کالیفٹیننٹ گورنر کو مکتوب گتے کے ڈبوں پر جی ایس ٹی میں چھوٹ کامطالبہ

SRINAGAR, SEP 14 (UNI) Lieutenant governor of Union territory Jammu and Kashmir Manoj Sinha addressing a Press conference at Raj Bhawan Srinagar on Monday. UNI SRN PHOTO 9.

سرینگر// وادی کے میوہ کارباریوں اور ڈیلروں نے حکومت سے کارڈ بورڈ کے بکسوں میں بیرون ریاستوں تک پھل پہنچانے میں اشیاء و خدمات ٹیکسوں میں رعایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر فروٹ گرورس و ڈیلرس ایسو سی ایشن نے لیفٹننٹ گورنر کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کشمیری میوہ تاجر بیرون ریاستوں تک میوہ پہنچانے کیلئے لکڑی کی پیٹیوں کا استعمال کرتے تھے تاہم سفیدہ کی اس لکٹری کو پلائی ووڈ کیلئے استعمال کرنے کے بعد انہیں گتے کے ڈبوں کا استعمال کرنا ان کی مجبوری بن گئی۔کشمیر فروٹ گرورس و ڈیلرس ایسو سی ایشن کے چیئرمین بشیر احمد بشیر نے مکتوب میں کہا ہے’’چونکہ اب گتے کے ڈبوں پر 18 فیصدجی ایس ٹی وصول کیا جاتا ہے اور زیادہ تر پھل کاشتکار چھوٹے کاشتکار ہیں ،جو گتے کے ڈبوں کو پیکنگ میٹریل کے طور پر استعمال کرتے ہیں،اور اس کے نتیجے میں انہیں نقصانات کا خدشہ ہے‘‘۔مکتوب میں کہا گیا ہے ’’چونکہ سیب اور ناشپاتی درختوں سے اُتارنے کاکام اس وقت وادی کے تمام باغات میں ہو رہا ہے‘‘۔انہوں نے اس سلسلے میں8جولائی کو راج بھون میں منعقدہ میٹنگ کی طرف توجہ بھی مبذول کی ہے جس میں دیگر چیزوںکے علاوہ گتے کے ڈبوں پر18فیصد جی ایس ٹی کی چھوٹ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ہے۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے درخواست کی ہے کہ وہ یہ معاملہ متعلقہ حکام سے اٹھائے تاکہ وادی کے میوہ تاجروں کو راحت ملے اور انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔