غزہ//غزہ میں حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈ کے مرکز میں زور دار دھماکا ہونے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے سے گنجان آباد سیکٹر میں واقع صلاح الدین نتساریم مرکز متاثر ہوا۔دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکاغزہ پر حالیہ جنگ کے دوران گرائے گئے ناکارہ بم کے پھٹنے سے ہوا۔