جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نیتی آیوگ کومرکزی زیرانتظام علاقہ جموں کشمیر کی حکومت کی طرف سے کئے گئے اصلاحی اقدامات سے باخبر کیااور گزشتہ17ماہ کے دوران مرکزی زیر انتظام علاقہ کی ترقی کیلئے انتظامیہ کے نئے مدار کی جانکاری دی۔وہ نیتی آیوگ کے چھٹے گورننگ کونسل میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ حصہ لے رہے تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ’’ 5 اگست2019کے بعد جموں کشمیر کو سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے مواقع حاصل ہوئے جو وہاں دہائیوں سے ناپید تھے ،جموں کشمیر ترقی ،امن اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے ،آج جموں کشمیر کے لوگوں میں امید اورمثبت اپروچ پایا جارہا ہے ‘‘۔ انہوں نے جموں کشمیرکی ترقی میں مزید زورلگانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے استدعا کی کہ جموں کشمیر میں ایک ڈرائی پورٹ قائم کیا جائے اور اس میں کسٹم کلیرنس سہولیات بہم رکھی جائیں تاکہ ملک اور ملک سے باہر تجارت میں آسانی ہو۔ انہو ں نے سیاحتی اور تجارتی شعبے کو فروغ دینے کیلئے جموں اور سرینگرکو باضابطہ تجارتی بنیادوں پر بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھولنے کی درخواست کی ۔لیفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیرحکومت نے جموں کشمیرکے برآمدات کو1400کروڑ روپے سے اگلے دو برسوں میں5000کروڑ روپے تک لیجانے تک کاہدف مقرر کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیرکیلئے ائر کارگوکی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جلدی سے خراب ہونے والی اشیاء کوآسانی کے ساتھ باہر بھیجا جائے ۔ منو ج سنہا نے واٹر ایکٹ اور ائر ایکٹ 1981کے تحت کئی اجازتوں کو سہل بنانے کی درخواست کی تاکہ آسانی کے ساتھ کلیئر نس مل جائے اورقلیل مدت میں صنعتی یونٹ لگائے جائیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے تجویز کیا کہ جموں کشمیر میں بڑے پروجیکٹوں کی ماحولیاتی کلیئرنس کیلئے ایم اوای ایف کا علاقائی دفتر قائم کیا جائے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے تجویز کیا کہ صنعتی ڈھانچے کواب سے 20سے25سال کی ضرورتوں کے مطابق تیار کیا جائے ۔سڑکوں کی تعمیر کی نئی ٹیکنالوجی جیسے کولڈ مکس پلانٹ ،پری فیبری کیٹڈ پلوں کو فروغ دیا جائے تاکہ تعمیر کی مدت کو کم کیاجائے۔اقتصادی اصلاحات کی بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ موجودہ صنعتی منظر نامے کو مستقبل کے منافع بخش اوردیرپاماحولیاتی نظام دوست سے تبدیل کیا جارہا ہے جس سے کہ روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگااور ہنر مندی میں بہتری کے ساتھ ساتھ معیارزندگی بلندہوگا۔انہوں نے کہا کہ اینٹری پرنیور شپ سے جموں کشمیر چوتھے صنعتی انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے اورحکومت سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے کام کررہی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ نئی صنعتی ترقیاتی اسکیم ، جس میں 28ہزار400کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ، کو حکومت ہند نے منظوری دے دی ہے ، اور اس سے جموں و کشمیر میں مینوفیکچرنگ اور سروس شعبوں میں سرمایہ کاری کوحوصلہ افزائی ہوگی اور اس سے جموں وکشمیر میں معاشی ترقی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ حکومت کی زیرنگرانی منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے کی جانے والی اہم مداخلتوں کو سمجھتے ہوئے ، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ’’ جے کے آئی ڈی ایف سی ‘‘جونیتی آیوگ کے پاس ایک ماڈل ہے اوراس نے ایک بہترین مشق کے طور پر 2367 منصوبوں کو 7125.49 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔صحت کے شعبے میں ، لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ جموں و کشمیر حکومت اپنے بجٹ کا 2.86 فیصد صحت کے شعبے میں خرچ کر رہی ہے جو قومی اوسط سے زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں بہتری کے نتیجے میں جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر بہتری آئی ہے۔ ترجیحی شعبوں پر بات کرتے ہوئے ، لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ جموں و کشمیر زراعت کے شعبے اور سیاحت کے شعبے پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ تجارت کی تکمیل کے لئے آٹومیشن آئی ائو ٹی اوز، ،کلوڈ کمپیوٹنگ کا استعمال کرکے اسمارٹ فیکٹریاں بنائیے گے تاکہ م وجودہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے باغات میں امیجنگ سینسر ، سمارٹ لاجسٹکس اور محصولات میں اضافے کے مواقع پیدہ ہو۔تعلیم کے شعبے سے متعلق ، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس سیشن سے ، تمام 5 سرکاری زبانوں میں تعلیم دی جائے گی ، اس کے علاوہ کروناوبائی امراض کی وجہ سے مطالعہ کے نقصان کو پورا کرنے کے لئے برج کورس بھی شروع کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتی تبادلہ اور افہام و تفہیم کے لئے مقامی لوک داستانوں اور دیگر ریاستوں کے لوگوں کا ترجمہ جاری ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم منسٹر گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) ،جموں و کشمیر میں،کشمیری زعفران ، باسمتی چاول ، کو فروغ دینے جی آئی ٹیگنگ پر بھی بات کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے بجٹ 2021 میں گیس پائپ لائن پروجیکٹ کے نئے منصوبے کا اعلان پر وزیر اعظم کا بھی شکریہ ادا کیا۔