نیویارک //امریکی صدر جوبائیڈن نے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے8کرو ڑخوراکیں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا، 7ملین ایشیا،5ملین ڈوز افریقا میں تقسیم ہوں گی جب کہ 6ملین ڈوز ساوتھ اور سینٹرل امریکا میں تقسیم ہوں گی۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ویکسین اقوام متحدہ کے پروگرام کویکس کے تحت تقسیم کریں گے اور تقسیم کا ہدف جون میں مکمل کرلیا جائے گا، امریکا میں استعمال نہ ہونے والی 75فیصد ویکسین عطیہ کی جائیں گی جب کہ استعمال نہ ہونے والی25فیصد ویکسین اتحادی ممالک کو دی جائیں گی۔