فلوریڈا// امریکہ میں 14 سالہ بچی اور 12 سالہ بچے نے پولیس پر فائر کھول دیے جس کے جواب میں پولیس نے فائرنگ کی اور 14 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ شام پانچ بجے کے قریب پیش آیا جب دونوں بچے اپنے چلڈرن فاسٹر ہوم سے فرار ہوگئے جسے کاونٹی شیرف چیٹ ووڈ نے فلوریڈا میں نوعمروں کیلئے انصاف کے نظام کی مکمل ناکامی اور بدنامی کے طور پر بیان کیا۔بچے رات کے وقت فلوریڈا کے ایک گھر میں داخل ہوئے جہاں پہلے سے موجود اسلحے سے خود کو مسلح کیا۔ اسلحہ میں ہنڈ گن، اے کے 47 اور شاٹ گن شامل تھی۔چلڈن فاسٹر ہوم نے بچوں کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے بچوں کا سراغ لگاتے ہوئے اْس گھر کو کھوج نکالا جس میں بچے تھے۔کاؤنٹی شیرف مائک چٹ ووڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے وہئے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ ایک 12 سالہ لڑکے اور 14 سالہ لڑکی نے قانون پر ہاتھ ڈالنے کی جرات کی اور وہ اس کے نتائج سے بھی لاپرواہ تھے۔ ڈیپارٹمنٹ آف جووینائل جسٹس ان بچوں کو ایسے ادارے بھیجتا ہے جو ان کو سنبھال نہیں سکتے ہیں۔گھر کو چاروں طرف سے گھیرنے پر بچوں نے پولیس پر فائر کھول دیے جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائر کیا اور 14 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس والوں نے دونوں کو گرفتار کیا اور تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ دونوں بچوں نے جی ٹی اے گیم سے متاثر ہر یہ خطرناک قدم اٹھایا۔