واشنگٹن// امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید 28 چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں جب کہ سابق دور میں 31 کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے برقرار رکھا گیا ہے۔بائیڈن نے ایک نئے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں چین کی 28 کمپنیوں کی امریکا میں سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ حکم نامہ سابق صدر کے دور کے حکم نامے کا تسلسل ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 31 کمپنیوں پر پابندی عائد کی تھی۔صدر جوبائیڈن نے سابق دور کے اس حکم نامے کی نہ صرف توسیع کی بلکہ 28 مزید کمپنیوں کو پابندیوں کے شکار کمپنیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے اس طرح اب مجموعی طور پر 59 کمپنیوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔