عاصف بٹ
جموں// کشتواڑ ضلع کے ڈولگام گائوں میں ہفتہ کو ملی ٹینسی مخالف آپریشن کے دوران تین فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔ تاہم سرکاری طور پر اسکی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح کشتواڑ ضلع کے ڈولگام گائوں میں آپریشن پھر شروع کیا گیا۔علاقے میں موبائل انٹر نیٹ بدستو ر 4روز سے بند ہے۔ملی ٹینٹوں کیخلاف پچھلے 14 روز سے آپریشن جاری ہے۔قبل ازیں، مشترکہ آپریشن کے دوران 31 جنوری ہفتے کی اولین ساعتوں میں سیکورٹی فورسز کے ملی ٹینٹوںکے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم ہونے کے بعد یہ تصادم شروع ہوا۔جب مشترکہ فورسز 19 جنوری کے بعد چھپے ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئے ۔ 18 جنوری کو چھاترو میں مشترکہ فورسز اور چھپے ہوئے ملی ٹینٹوںکے درمیان ابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی مارا گیا ہے۔مشترکہ فورسز نے 19 جنوری کے بعد ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے کے لیے انتھک تلاشی آپریشن جاری رکھا ہوا ہے اور 12 دن کے بعد ڈولگام گائوں میں ان کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئے۔سیکورٹی فورسز نے اتوار کے روز برفانی علاقے میں اپنی محاصرہ اور تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کیا تاکہ علاقے میں چھپے ہوئے جیش محمد کے تین ملی ٹینٹوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے، ویلج ڈیفنس گارڈزکو ضلع میں کسی بھی ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت کے خلاف انتہائی چوکسی کے لیے آپریشنل موڈ میں رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملی ٹینٹ مسلسل اپنے ٹھکانے تبدیل کر رہے ہیں اور فرار ہو رہے ہیں۔