عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر پولیس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) ونگ نے بدھ کو ملی ٹینسی سے متعلق ایک معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں وادی میں کئی مقامات پر تلاشی شروع کی۔حکام نے بتایا کہ یہ تلاشیاں کولگام، اننت ناگ، سری نگر، بانڈی پورہ، سوپور اور کپواڑہ سمیت کئی اضلاع میں کی گئیں۔
حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے ملی ٹینسی سے متعلق ایک معاملے کی جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر مارے گئے جس کی ایجنسی کی طرف سے تفتیش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال سرچ آپریشن جاری ہے۔ کیس کے حوالے سے تفصیلی معلومات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھاپے دہشت گردی سے متعلق ایک معاملے کی جاری تحقیقات کا حصہ تھے جس کی ایجنسی کی طرف سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
وادی کشمیر میں سی آئی کے کی تلاشی مہم