عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر میں ڈل جھیل کے قریب واقع ایک ہوٹل کے کمرے سے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو آدھی رات کے قریب اپنے ہوٹل کے کمرے میں بے ہوش حالت میں پایا گیا، جس کے بعد اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔
عہدیدار کے مطابق اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا، جس کے بعد ضروری میڈیکو لیگل کارروائیاں انجام دی گئیں۔متوفی کی شناخت 41 سالہ ترنجیت سنگھ ولد پشونیندر سنگھ، ساکن اتر پردیش کے طور پر کی گئی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سری نگرڈل جھیل کے قریب واقع ایک ہوٹل کے کمرے سے ایک شخص کی نعش برآمد، تحقیقات شروع