عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری/فوج کے بم ناکارہ بنانے والے دستے نے جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے ارگی گاؤں میں گاندھی اسمارک اکیڈمی کے قریب برآمد ہونے والے ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز (آئی ای ڈی) کو کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔
حکام کے مطابق، گشت کے دوران ہندوستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک مشتبہ آئی ای ڈی نظر آیا، جس کے بعد فوری طور پر بم ناکارہ بنانے والے دستے کو موقع پر طلب کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ بم اسکواڈ نے علاقے کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد آئی ای ڈی کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔حکام کے مطابق، اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
راجوری میں آئی ای ڈی برآمد، بم ناکارہ بنا دیا گیا