عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ/شمالی ضلع بارہمولہ کے نلسر کنڈی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ آپریشن مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بارہمولہ پولیس، فوج کی 52 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔انہوں نے بتایا کہ مشترکہ ٹیم نے نلسر کنڈی کے جنگلاتی علاقے میں تلاشی کارروائی شروع کی، جس دوران ایک مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو تباہ کیا گیا۔
تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے راکٹ پروپلڈ گرینیڈ (آر پی جی) گولہ بارود سمیت دیگر دھماکہ خیز مواد کی بڑی مقدار برآمد کی۔ بعد ازاں پورے علاقے کو سینیٹائز کیا گیا جبکہ برآمد شدہ مواد کو مزید تحقیقات کے لیے تحویل میں لے لیا گیا۔ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بارہمولہ میں سکیورٹی فورسز نے مشتبہ ٹھکانہ تباہ کر کے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا