عشرت حسین بٹ
پونچھ/ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے لورن دومیلاں میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 7افراد کے جاں بحق ہونےکی تصدیق کی جا چکی ہے ، جبکہ متعدد افراد زخمی اور کئی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق علاقے کی مساجد سے اعلانات کے ذریعے لوگوں کو سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ سیلابی ریلے نے دومیلاں علاقے میں شدید نقصان پہنچایا ہے اور کئی افراد اس کی زد میں آ گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سول انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں اور متاثرین کی تلاش و بچاؤ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
حکام کی جانب سے 7افراد کے جاں بحق ہونے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے، جبکہ سیلابی ریلے سے متعلق مزید تفصیلات کا ابھی بھی انتظار کیا جا رہا ہے۔ امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
پونچھ کے لورن دومیلاں میں سیلابی ریلے سے تباہی، 7افراد جاں بحق ، معتدد زخمی