مینڈھر//زونل ایجوکیشن افسر ہرنی نے سنیچر کو کئی سکولوں کا دورہ کرکے وہاں صورتحال کا جائزہ لیا ۔اس دوران انہوں نے کلاسوں میں جاکر بچوں سے کئی سولات بھی پوچھے اور اساتذہ سے مخا طب ہوکر کہا کہ کوئی بھی استاد ان دنوں سکول سے غیر حاضر نہیں رہے گا کیوں کہ کویڈ 19میں سکول کئی مہینوں تک بند رہے جس سے بچوں کی پڑھائی کافی حد تک ضائع ہوئی ۔ انہوں نے گورنمنٹ مڈ ل اسکول کانگڑہ کا دورہ کیا جہاں پر کئی کلاسوں میں جاکر انہوں نے استاتذہ کی موجودگی میں بچوں کا ٹیسٹ لیا اور کئی سوالات بھی پوچھے۔ البتہ انہوں نے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ لوگ ہرروز سکول آتے ہو اور میں نے دیکھا کہ بچوں نے مجھے جواب بھی دیا۔ اس دوران انہوں نے مزید کئی سکولوں میں اچانک چھاپے بھی مارے اور اساتذہ سے کہا جو بھی ٹیچر غیر حاضر رہے گا، اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔