پونچھ// ہندوستان سمیت دنیا بھر میں20فروری کو سماجی انصاف کا عالمی دن منایاجاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد غریب اور امیر کیلئے یکساں انصاف کی فراہمی ہے۔ضلعی لیگل سروس اتھارٹی پونچھ کے بینر تلے ضلع عدالت کمپلکس پونچھ میں ایک تقریب غربت ، بیروزگاری اور ناانصافی کے خاتمے کے لیے تجدید عہد کے سلسلے میںمنعقد کی گئی جس کی صدارت چیئرمین ضلعی لیگل سروس اتھارٹی پونچھ جسٹس مدن لعل نے کی ۔اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی انصاف کے عالمی دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں بہتری لانے کیلئے غریب اور امیر کو ایک جیسا انصاف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ فلاحی معاشرہ کے قیام اورتمام انسانوں کویکساں حقوق کی فراہمی کے لیے ہمیشہ کوششیں کرتی رہی ہے۔اس موقع پرضلع لیگل سروس اتھارٹی کے جنرل سکریٹری جسٹس وجاہت حسین کاظمی ،ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادو،اے ایس پی خالد امین، ضلع سوشل ویلفیئر افسر پونچھ تنویر احمد، ایڈوکیٹ بانو پرتا، ایڈوکیٹ مجید خان ،ایڈوکیٹ سنجے رینا، ایڈوکیٹ مہندر پیاسا، ایڈوکیٹ افتخار علی بزمی،ایڈوکیٹ محمد زمان نے بھی بھی خطاب کرکے سماجی انصاف کے عالمی دن پر روشنی ڈالی