نوشہرہ //راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژں میں ہوئے ایک سڑک حادثے کے دوران 15افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا ہے ۔جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ نوشہرہ سب ڈویژں کے جھنگڑ علاقہ میں ایک منی بس زیر نمبر JK02AK-0297نوشہرہ سے جھنگڑ کی جانب جاتے ہوئے چیتا موڑ کے نزدیک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر الٹ گئی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار 15مسافر زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس اور مکینوں نے بچائو کارروائی شروع کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو سب ڈسٹر کٹ ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے منتقل کیا ۔پولیس نے بتایا کہ ہسپتال میں اس وقت سبھی زخمی زیر علاج ہیں جن کی شاناخت سورن دیوی ،ساکشی دیوی ،منظور حسین ،رام پیاری ،رام پرساد ،نیتو چوہدری ،تارو دیوی ،سریش دیوی ،بینا دیوی ،سچن کمار ،مکیش کمار ،کاجل دیوی ،مکیش کمار ،تلک راج اور ودیا دیوی کے طورپر ہوئی ہے ۔