جموں//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے کل یہاں ٹیچرس بھون گاندھی نگر میں چیف الیکٹورل آفس کی طر ف سے منعقدہ آٹھویں نیشنل ووٹرس دِن کی تقریب میں حصہ لیاجوایکسسبل الیکشنز کے عنوان کے تحت منایا گیا۔ اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے 18سال سے زیادہ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ووٹرس کے حیثیت سے اپنا نام رجسٹر کروائیں تاکہ آنے والے انتخابات کے دوران وہ جمہوری عمل میں حصہ لے سکیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے غلطیوں سے پاک الیکٹورل رولز فراہم کرنے کا عمل شروع کیا ہے اور انتخابی عمل میں شفافیت لانے کے اقدامات کئے ہیں۔چیف الیکٹورل آفیسر شالین کابرا نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹھویں قومی ووٹرس ڈے پر 3.30لاکھ نئے ووٹروں درج کیا جارہاہے۔اس موقعہ چیف سیکرٹری نے نئے ووٹروں میں انتخابی شناختی کارڈ تقسیم کئے ۔ان میں جسمانی طور ناخیزاور بزرگ افراد بھی شامل تھے۔تقریب میں ڈی جی پی ایس پی وید ، ڈویژنل کمشنر جموں ہمت کمار شرما ، ڈی سی جموں راجیو رنجن ، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہ نئے ووٹروں کی بڑی تعداد موجود تھیں۔