عظمیٰ ویب ڈیسک
راجور ی/جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں دو مشتبہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد منگل کو مختلف دیہات میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کی دیر رات سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ طور پر دو مشتبہ ملی ٹینٹ ایک سڑک عبور کرتے ہوئے نظر آئے، جس کے بعد مقامی پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (SOG)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) اور بھارتی فوج نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔
حکام نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تلاشی ٹیموں نے بھنگھائی، ہسپلوٹ، کاریوٹ، کوپرا ٹاپ اور ملحقہ جنگلاتی دیہات میں وسیع پیمانے پر تلاش شروع کی تاکہ دونوں مشتبہ افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا۔
راجوری کے تھنہ منڈی میں دو مشتبہ ملی ٹینٹوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع