ہسپتال میں آتشزدگی | آسٹریامیں 3افراد کی موت

 

یو این آئی

 

ویانا// آسٹریا کی راجدھانی ویانا کے قریب موئیڈلنگ قصبے کے ایک اسپتال میں منگل کی صبح آگ لگنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے ۔ مقامی حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔آسٹریا کی خبر رساں ایجنسی اے پی اے نے بتایا کہ منگل کی صبح تقریباً ایک بجے کے قریب موئیڈلنگ اسٹیٹ ہسپتال کی تیسری منزل پر ایک کمرے میں آگ لگ گئی، جس میں تین مرد مریض ہلاک ہو گئے ۔ واقعے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی اور 90 کے قریب مریضوں کو بحفاظت اسپتال سے نکال لیا گیا۔ پولیس نے منگل کی رات اس امکان کا اظہار کیا کہ شاید یہ آگ متاثرین میں سے ایک 75 سالہ شخص کے سگریٹ پینے کی وجہ سے لگی ہو۔