نیوز ڈیسک
نئی دہلی //تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے فوری اثر سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 91.50 روپے فی یونٹ کی کمی کی ہے۔اب، 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت دہلی میں 1،976 روپے کے بجائے 1,885 روپے ہوگی۔یکم اگست کو قیمتوں میں 36 روپے کی کمی کی گئی تھی۔ اس سے قبل 6 جولائی کو 19 کلوگرام کے کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 8.5 روپے فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔گھریلو سلنڈر کی قیمتیں برقرار ہیں۔