مینڈھر//ڈاک بنگلہ روڈ بارش ہونے پر کیچڑ گاہ میں تبدیل ہوگئی جس پر عوام میں محکمہ کے تئیں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ پیر کے روز یہ روڈ کیچڑ گاہ بن گئی جس کی وجہ محکمہ کی طرف سے بارش کے دوران اس سڑک پر مٹی بچھایاجاناہے۔انہو ں نے کہاکہ اسی وجہ سے جام لگ گیا اور انہیں مشکلات کاسامناکرناپڑالیکن متعھلقہ محکمہ کام کرنے کے بجائے کام خراب کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ بارش میں مٹی ڈالنے کی کیاضرورت تھی اور کیوں ایسا کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اس پر کارروائی کی جائے۔