پونچھ//ولادت باسعادت رسول آخرالزمان حضرت محمد مصطفیٰ (ص)، میلاد صادق آل محمد (ع) اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مسجد اہلبیت علیہ السلام پونچھ میں ایک عظیم الشان طرح نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔ اس مشاعرے میں پونچھ ضلع کے نامور شعراء، دانشوروں اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس محفل نامور گوجری، پہاڑی اور اردو شاعر نظیر حسین شاکر، پروفیسر مجاہد مغل، سید عظمت جعفری، محتشم احتشام، اکبر علی بانڈے، عشرت بٹ، شاہد رضا شاہدصفوی نے شرکت کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کرار حسین جعفری نے کہا کہ یہ ہفتہ عید میلاد رسول (ص) کا ہفتہ ہیجسے دنیا کے مسلمان ہفتہ وحدت کے طور پر مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے آج سے سالہا سال پہلے اس ہفتہ کو ہفتہ وحدت کے طور پر منانے کی اپیل کی تھی تاکہ پورے عالم کے مسلمانان رنگ و مذہب کی تفریق مٹا کر ظلم، جہل اور دشمنوں کے مقابلے میں مضبوط دیوار بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آخری رسول ؐ نے عالم انسانیت کو جو انسان ساز منشور اسلام کی شکل میں دیا اسے معقول شکل میں دنیا کے اندر پھیلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عربی کی تابناک دعوت کے دائرے کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اسلام کے دشمنوں نے مسلمانوں کے اندر دہشتگرد گروہوں کو منظم کیا جنہوں نے انتہا پسندی، تکفیریت اور قتل و غارت کا بازار گرم کر کے پورے اسلام کا چہرہ مسخ کیا ہے۔ انہوں ہے کہا کہ آج پاکستانی قوم کے زعماء اور ارباب حل و عقد اتحاد کی قدر و قیمت کو پہچانتے ہوئے متحد ہو کر افتراق پھیلانے والوں کے خلاف جنگ کے لیے متحد ہو چکے ہیں جو دیر سے سہی لیکن ایک حوصلہ افزا نوید ہے۔ شعرائے کرام نے طرح مصرعہ "حروف نعت بڑی آب و تاب رکھتے" پ اردو میں نہایت معیاری اشعار پیش کیے اور یہ پرنور محفل دادوتحسین اور صلوات کے نعروں سے گونجتی رہی۔