یواین آئی
اسلام آباد//پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے ) کو ابھی تک سوشل میڈیا کو بحال کرنے کے لیے کوئی نئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں یعنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب پر ریک ابھی تک جاری رہے گی۔اتھارٹی کے ایک ترجمان نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ پی ٹی اے کے ترجمان نے ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بحال کرنے کی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 9 مئی کو حکومت نے ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس پر پابندی عائد کردی تھی اور یوٹیوب، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔