وال اسٹریٹ جنرل صحافی | روسی عدالت کی طرف سے نظر بندی میں توسیع

یواین آئی

ماسکو//روس کی ایک عدالت نے امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی ایوان گیرشکووچ کی نظر بندی میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔ڈان میں شائع ہوئی رپورٹ کے مطابق صحافی کو مارچ میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔

 

سرکاری ایجنسی آر آئی اے نووستی نے عدالتی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ‘عدالت نے حراست کی صورت میں امتناع کے اقدام کو 30 اگست تک بڑھانے کے لیے تفتیش کار کی درخواست منظور کر لی۔امریکہ نے رپورٹر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ‘اسے ہر گز حراست میں نہیں لینا چاہیے ، صحافت جرم نہیں ہے ۔وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے سی این این کو بتایا کہ اسے فوری طور پر رہا کرنے کی ضرورت ہے ‘۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی تک بہت بہت زیادہ مشکل کام کرنا ہے یہ دیکھنے کے لیے کیا ہم اسے اس کے گھر اس کے اہلِ خانہ کے پاس پہنچا سکتے ہیں۔‘دوسری جانب روس نے کہا کہ اس نے یوکرین سے اپنی سرحد میں گھسنے والے مسلح گروپ کو تباہ کرنے کے لیے جیٹ طیارے اور توپ خانے تعینات کیے ہیں۔