یواین آئی
یروشلم// اسرائیل اور فلسطینی جنگجوؤں کے مابین جنگ بندی کی امیدیں معدوم ہونے کے ساتھ دونوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لڑائی میں اب تک درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں ایک کے سوا سب فلسطینی تھے ۔ڈان میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کشیدگی کم کرنے کے بین الاقوامی مطالبات کے ساتھ پُرتشدد کارروائیاں جاری ہے ، یورپی یونین نے ‘فوری طور پر جامع جنگ بندی’ پر زور دیا ہے ۔اسرائیل نے اعلان کیا کہ وہ گنجان آباد فلسطینی علاقے میں ‘اسلامی جہاد کے اہداف پر حملہ’ کر رہا ہے ، جب کہ اے ایف پی کے صحافیوں نے غزہ شہر پر فضائی حملے ہوتے دیکھے ۔اس دوران غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد کے قریب اسرائیلی بستیوں میں آنے والی آگ کی وارننگ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں یروشلم کے قریب بھی اسرائیلی بستی میں سائرن بجنے لگے ۔تشدد کا یہ مرحلہ منگل کو شروع ہوا تھا جب اسرائیل نے اسلامی جہاد گروپ کے تین سرکردہ ارکان کو قتل کردیا تھا جب کہ بعد میں ہونے والے حملوں میں بھی کم از کم تین دیگر اعلیٰ شخصیات جاں بحق ہوئیں۔