جموں کشمیربینک سے ’ون ٹائم اسٹیلمنٹ اسکیم‘ مدت میں توسیع کرنے کی تاجروں کی اپیل

سرینگر//ایسوسیئٹڈچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کشمیرنے جموں کشمیربینک پرزوردیا ہے کہ وہ قرضے کی ادائیگی کیلئے قرضداروں کیلئے یکبار قرضہ بے باک کرنے کی اسکیم(ون ٹائم اسٹیلمنٹ) کی مدت میں توسیع کرے۔ایک بیان میں ایسوسیئٹڈچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کشمیرکے صدرطارق رشید گانی نے کہا کہ متعددقرضداراسکیم کافائدہ اُٹھاکراپنےNPAsمیں نئی جان ڈالنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جبکہ کشمیر نے نامساعدحالات دیکھے اورحال ہی2019سے یکے بعددیگر لاک ڈائون ہونے سے تاجروں کو کافی نقصان اُٹھاناپڑے جس کی وجہ سے ان کے کھاتوں پراثرپڑا۔گانی نے کہا جموں کشمیربینک نے ون ٹائم اسٹیلمنٹ اسکیم کاموسم سرما میںاعلان کیاجبکہ تجارت ماندتھی اورقرضدار اس اسکیم کافائدہ اُٹھانے کافیصلہ نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ تاہم اب تجارت میں آہستہ آہستہ سے بہتری آرہی ہے ،قرضدار اسکیم سے فائدہ اُٹھاناچاہتے ہیں اوراپنے NPAکھاتوں کو بے باک کرنے کے متمنی ہیں ۔اس سلسلے میں ایسوسیئٹڈچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کشمیرنے جموں وکشمیربینک سے اپیل کی ہے کہ وہ ون ٹائم اسٹیلمنٹ اسکیم کی مدت میں توسیع کرے ،تاکہ ماقی ماندہ قرضدار بھی اس سے مستفید ہوسکے جنہوں نے پہلے اس سے استفادہ نہیں کیا۔