اے ٹی ایم کو توڑنے کی کوشش | پانزن بڈگام میں لیٹرے ناکام

ارشاد احمد
بڈگام //وسطی کشمیر کے بڈگام کے پانزن چاڈورہ میں نامعلوم لیٹروںنے ہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب جے کے بینک کی ایک آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) چوری کر کے اسکی توڑ پھوڑ کی، لیکن نقدی اڑانے میں ناکام رہے۔ پولیس نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ بڈگام چاڑورہ روڑپر جموں کشمیر بنک برانچ پانزن کی اے ٹی ایم مشین کودوران شب 2 بجکر 14 منٹ پر لیٹروں نے شٹر کا تالہ توڑ کر اڑالی۔پانزن سے آدھ کلو میٹر دور پر واقع گنج باغ میں مشین کی توڑ پھوڑ کرکے رقوم نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن لیٹرے ناکام رہے کیونکہ مشین نہ کھل سکی۔اس موقع پر لیٹرے ATMوہیں چھوڑ کرفرار ہوئے۔پولیس نے مزید کہا کہ نامعلوم نقب زنوں کی شناخت کے لیے کوششیں کی جاری ہیں اوراے ٹی ایم گارڈ کا بیان بھی ریکارڈ کیا جارہا ہے نیز سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی تجزیہ کیا جائے گا جس کے بعد تفتیش کو آگے بڑھانے کی سمت ملے گی۔معاملے کی نسبت مقدمہ زیر نمبر 161/2022 درج کیا گیا ہے ۔