کا/یو این آئی/ افغانستان کی پولیس نے قومی دارالحکومت میں تین اغوا کاروں کو ہلاک اور ایک تاجر کو ان کی تحویل سے آزاد کرالیا۔کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ زدران نے کہا کہ کابل شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 15 میں اغوا کاروں کے ایک گروپ نے جمعرات کی صبح ایک تاجر کو اغوا کر لیا۔ پولیس فوری حرکت میں آئی اور تینوں اغوا کاروں کو ہلاک کرنے کے بعد اسی دن تاجر کو رہا کرالیا۔
پچھلے پانچ دنوں میں اغوا کے دو واقعات ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ منگل کو کابل میں سیکورٹی اہلکاروں نے اغوا کاروں کے چنگل سے ایک اور شخص کو بازیاب کرایا تھا۔اس جنگ زدہ اور معاشی طور پر بدحال ملک میں، اغوا کرنے والے گروہ اکثر امیر خاندانوں کے افراد کو اغوا کرتے ہیں اور ان کی رہائی کے بدلے تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان نگراں انتظامیہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے ۔