نیوز ڈیسک
نئی دہلی//انڈین آئل نے قومی راجدھانی میں 19 کلو کمرشل ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں فی سلنڈر 115.50 روپے کی کمی کی ہے۔ اس تازہ ترین قیمت پر نظرثانی کے ساتھ، 19کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت دہلی میں 1,859.50 روپے کے بجائے 1,744 روپے ہوگی۔قیمتوں میں تازہ ترین کٹوتی پچھلے ایک مہینے کے ٹھیک ایک ماہ بعد ہوئی ہے اور یہ 19 مئی 2022 کے بعد سے قیمتوں میں لگاتار چھٹی کمی ہے۔