کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقہ میں ایک بزرگ شہری پہا ڑی سے گر لقمہ اجل بن گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ محمد اکبر شیخ ولد عبد الرحمان شیخ ساکن حاجی نار کرناہ جمعرا ت کی صبح لکڑی لانے کے لئے جنگل گیا، جہا ں وہ لکڑی جمع کر رہا تھا ۔ اس دوران پہاڑی کی ڈھلوان پر اس کا پیر پھسل گیا اور وہ گر کر ایک گہری کھائی میں جا گرا ۔جنگل میںدیگر لوگو ں نے محمد اکبر کو زخمی حالت میں مقامی اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔