عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیرنالین پربھات نے جمعہ کے روز عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر جنوبی کشمیر کےاننت ناگ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے تئیں پولیس محکمہ کے عزم کا اعادہ کیا۔مہم کا افتتاح دیودار کا پودا لگا کر کیا گیا، جو فطرت کے تحفظ اور جموں و کشمیر میں سبزہ بڑھانے کی اہمیت کی علامت ہے۔
کشمیر زون پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر ڈی جی پی جموں و کشمیر نلین پربھات آئی پی ایس نے اننت ناگ میں دیودار کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا، تاکہ ماحولیاتی تحفظ، سبزہ میں اضافہ اور ملازمین و عوام میں ماحولیاتی بیداری کو فروغ دیا جا سکے۔‘‘
عالمی یومِ ماحولیات: پولیس سربراہ پربھات نے اننت ناگ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا