غلام نبی رینہ
کنگن//انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی )وی کے بردی نے جمعرات کو بالتل بیس کیمپ کا دورہ کیا اور امرناتھ یاترا 2026 کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔آئی جی پی نے سیکورٹی رہائش ،مواصلاتی سہولیات اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا اور یاترا کے پرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ تین جولائی سے شروع ہورہی سالانہ امرناتھ یاترا 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں آئی جی پی نے سیکورٹی اور لاجسٹک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آئی جی پی کشمیر نے یاترا کے محفوظ پرامن اور بغیر کسی رکاوٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر تال میل اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تیاریوں کا اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھا جائے اور تمام انتظامات یاترا کے آغاز سے قبل مقررہ وقت میں مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یاترا لاکھوں عقیدت مندوں کا اہم مذہبی سفر ہے اور اس کے کامیاب انعقاد کے لئے سیکورٹی اور بنیادی سہولیات کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے۔معائنہ کے دوران، افسران نے سیکورٹی کے بنیادی ڈھانچے، رہائش کی سہولیات، مواصلاتی نیٹ ورکس اور دیگر ضروری انتظامات کی تیاری کا جائزہ لیا جس کا مقصد سالانہ یاترا کے ہموار اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانا تھا۔تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، آئی جی پی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تیاریوں کی اعلی سطح کو برقرار رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ یاترا کے آغاز سے قبل تمام ضروری انتظامات کو اچھی طرح سے مکمل کیا جائے۔ آئی جی پی نے یاترا کی ڈیوٹی کے لیے قائم کی گئی مختلف سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔