Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

عالمی یوم سیاحت ٹورازم سے جڑے لوگوں کے چہروں پر کئی سال بعد مسکراہٹ آگئی

Mir Ajaz
Last updated: September 27, 2022 12:57 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

سرمائی ایام میں مہمانوں کی بھاری آمد کا ایک بار پھر انتظار،امسال وسط ستمبر تک قریب 18لاکھ کی سیر و تفریح
بلال فرقانی

سرینگر// عالمی یوم سیاحت پر وادی میں سیاحت سے جڑے لوگ امسال ریکارڑ توڑ سیاحوں کی آمد سے مطمئن نظر آرہے ہیں تاہم ماہرین ماحولیات سیلانیوں کی غیر منصوبہ بند آمد سے فکر مند بھی نظر آرہے ہیں۔ دنیا بھر میں27 ستمبر کو ’عالمی یوم سیاحت‘ سیاحت کی اہمیت اور اس کی سماجی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی اقدار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ امسال عالمی سطح پر اس کا موضوع’’سیاحت پر نظر ثانی‘ رکھا گیا ہے۔ وادی میں گزشتہ برسوں کی صورتحال اور ما بعد کوویڈ حالات کی وجہ سے سیلانیوں کی بہت کم تعداد وارد ہپوئی،جس کے نتیجے میں اس کاروبار سے جڑے لوگوں کو کافی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ امسال تاہم ایک بار پھر سیاحتی شعبے میں چار چاند لگ گئے اور ریکارڈ توڑ سیلانیوں کی آمد سے گزشتہ برسوں کے دوران اس شعبے کو ہوئے نقصان کی کسی حد تک بھر پائی ہوئی۔ سیاحت سے جڑے تاجروں و کارباریوں کے علاوہ ہوٹل و ہاوس بوٹ مالکان، شکار ہ بانوں و مرکبانوں اور سیاحتی مقامات کے گردو نواح میں کشمیری دست کاری فروخت کرکے اپنا روزگار کمانے والوں کے چہرئوں پر پھر مسکراہٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ محکمہ سیاحت کے حکام نے بتایا کہ امسال وادی میں ریکارڈ توڑ سیاحوں کی آمد ، ایک حوصلہ افزا رجحان رہا۔اعدادوشمار کے مطابق ستمبر کے وسط تک17لاکھ89ہزار413 سیلانیوں نے وادی میں حسین نظاروں کا لطف اٹھایا،جبکہ اس سے قبل سال2013میں قریب13لاکھ سیاح وارد کشمیر ہوئے تھے۔ امسال مئی میں سب سے زیادہ 3لاکھ 73 ہزار 494 سیاح جبکہ جون میں3لاکھ32ہزار520سیلانیوں نے کشمیر کا دور کیا۔ اگست میں اگر چہ صرف ایک لاکھ51ہزار779 وارد کشمیر ہوئے تاہم سب سے زیادہ غیر ملکی سیاح3ہزار140 اسی ماہ وادی پہنچے۔مجموعی طور پر امسال12ہزار822 غیر ملکی سیلانیوں نے بھی وادی میں قدرتی نظاروں کا لطف اٹھایا۔ اگرچہ وادی میں گزشتہ10برسوں میں سیاحوں کی ریکارڈ توڑ آمد نے سیاحتی شعبے کو خوشی کی نوید دی تاہم ماہرین ماحولیات اس طرح سیاحوں کی غیر منصوبہ بند آمد سے فکر مند بھی نظر آرہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام، گلمرگ، سونہ مرگ، پیر کی گلی جیسے مقامات پر بھیڑوں کے ریوڑ گھاس پھوس کھا کر ماحولیاتی توازن بگاڑنے کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ گلمرگ اور سونمرگ کے میدان روندے گئے ہیں۔ ڈل، ولر، آنچار اور مانسبل جھیلیں آلودہ ہو چکی ہیں۔ آبی ذخائر، چراگاہیں،قدرتی چشمے، گلیشیئر،مہم جوئی کے راستے سیاحوں کے غیر نظم و ضبط اور لاپرواہ رویے کی وجہ سے بڑی حد تک تنزلی کا شکار ہو چکے ہیں۔ سیاحت سے جڑے ہوئے لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ سرکار کو چاہے کہ وہ نئے سیاحتی مقامات کوفروغ دینے اور وہاں پر سیاحوں کیلئے سولیات فراہم کرنے کیلئے ایک جامع پالیسی مرتب کرے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

صنعت، تجارت و مالیات

ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک

July 5, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار

July 5, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ہلکے ، پتلے اوربے مثال پائیداری انڈیا کا Reno14 سیریز کا آغازOPPO

July 4, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

چہرے کی خوبصورتی اور تندرستی ریلائنس ریٹیل کیFACEGYMمیں سرمایہ کاری

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?