عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر کے سمپورہ پنتھہ چوک علاقے میں انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی)کے ایک منیجر کی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔حکام کے مطابق آئی او سی میں تعینات منیجر یش پال سنگھ کو ہفتہ کی صبح کمپنی کے احاطے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ ابتدائی طور پر واقعہ مبینہ خودکشی کا معلوم ہو رہا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پانتہ چھوک پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور قانونی کارروائی شروع کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجوہات اور حالات کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔