عظمیٰ نیوزسروس
جموں//بھدرواہ کے بھورو چنتا علاقے میں بدھ کے روز ایک مسافر منی بس کی ٹکر سے ایک خاتون موقع پر ہی لقمہ اجل ہوگئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق رجسٹریشن نمبر والی منی بس، جسے مبینہ طور پر روہن بھگت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلا رہا تھا، سڑک عبور کرنے کے دوران ایک خاتون سے ٹکرا گئی۔ جاں بحق خاتون کی شناخت بملہ دیوی زوجہ ہری لال کے طور پر ہوئی ہے۔حادثے کے باعث خاتون شدید زخمی ہوئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
بھدرواہ میں سڑک حادثہ | گاڑی کی ٹکر سے خاتون لقمہ اجل