ڈوڈہ //ڈوڈہ میں پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثہ میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھدرواہ سے ڈوڈہ آرہی ایک ماروتی گاڑی زیر نمبری منگل کی صبح دس بجے پل ڈوڈہ کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک نوجوان امجد حسین (35)ولد شوکت علی قاضی ساکنہ درینہ بھالہ موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور مہلک اہلکار کی جسد خاکی کو جی ایم سی منتقل کیا جہاں پر طبی لوازمات مکمل کرنے کے بعد آخری رسومات ادا کرنے کے لئے وارثین کے سپرد کیا گیا۔ معتبر ذرائع کے مطابق امجد حسین پولیس کانسٹیبل تھا اور ایس ایس پی دفتر ڈوڈہ میں تعینات تھا۔