کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن کی مرکزی پنچایت میں بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے صارفین گھپ اندھیرے میں زندگی بسر کررہے ہیں ۔صارفین نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی پنچایت کوٹرنکہ کی وار ڈ نمبر آٹھ او ر نو کیلئے نصب کر دہ ٹرانسفارمر ایک ہفتے سے خراب ہو ا ہے لیکن محکمہ مشینری کی نہ تو مرمت کر رہا ہے اور نہ ہی اس کی جگہ کو متبادل مشینری لا کر نصب کر نے میں دلچسپی ظاہر کی جارہی ہیں ۔مقامی ممبر پنچایت محمد جمیل چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے 2وارڈوں میں بجلی سپلائی بند ہوئی ہے جبکہ محکمہ کو اس کا انداز ہ ہونے کے باوجود بھی کوئی متبادل تلاش نہیں کیا جارہا ہے ۔صارفین نے مقامی و ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے لا پرواہ ملازمین کیخلاف کارروائی کر کے مشینری کی جلدازجلد مرمت کروائی جائے ۔