جموں//میڈیکل نیگلی جینس سے متعلق مشترکہ ہاؤس کمیٹی جس کی صدارت غلام نبی مونگا کر رہے تھے، نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کر کے آر ایس پورہ سیکٹر میں سرحد پار کی فائیرنگ سے زخمیوں کی عیادت کی۔کمیٹی میں ایم ایل سی جی ایم سروری، نریش کمار گپتا، ڈاکٹر شہناز گنائی، علی محمد ڈار، فردوس احمد ٹاک اور ایم ایل سی اروڑہ شامل تھے۔کمیٹی نے ہسپتال کے عملے کے ساتھ استفسار کیا اور انہیں درپیش مشکلات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ کمیٹی نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔بعد میں کمیٹی نے سُپر سپشلٹی ہسپتال جموں کا دورہ کر کے اس کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔