عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے کہمبرزکورہ علاقے میں جمعہ کے روز اسمارٹ بجلی میٹر نصب کرنے کے دوران ایک 18 سالہ مزدور ہائی ٹینشن بجلی کی تار کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق مزدور اسمارٹ میٹر نصب کر رہا تھا کہ اس دوران وہ حادثاتی طور پر ہائی ٹینشن بجلی کی لائن سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اسے شدید کرنٹ لگا۔ کرنٹ لگنے کے بعد وہ بجلی کے کھمبے سے نیچے گر گیاجس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں ۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی مزدور کو فوری طور پر بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔متوفی کی شناخت مرتضیٰ کھٹانہ ولد عبدالرشید کھٹانہ ساکن گرکوٹ، اُوڑی کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سرینگر میں بجلی کرنٹ لگنے سےمزدور ازجان