عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام/وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں واقع بیلی برج کے نزدیک پیش آئے ایک سڑک حادثے میں اسپیشل آپریشنز گروپ کا ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دونوں ایس او جی اہلکار ایک سرکاری گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ بیلی برج کے اسٹیل گرڈر سے گاڑی ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک اہلکار کو مردہ قرار دے دیا، جبکہ دوسرے زخمی اہلکار کا علاج جاری ہے۔جاں بحق اہلکار کی شناخت طارق احمد ساکن ہنجورہ کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت ریاض احمدبطور ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بڈگام میں سڑک حادثہ: ایس او جی اہلکار جاں بحق، ایک زخمی