سرینگر //مغل شاہراہ پر سڑک کے ایک حادثہ میںکمسن سمیت3شہری زخمی ہوئے ہیں۔ کے این ایس کے مطابق راجوری سے سرینگر آرہی گاڑی جب دوبہ جن کے قریب پہنچی تو اُسے حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میںروبیہ جان زوجہ محمد شفیق میرساکنہ رنگمولہ پلوامہ، اس کی کمسن بچی عالیہ جان اور کلثومہ زوجہ محمد یوسف ساکن راجوری جموں زخمی ہوئے ،جنہیں فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے ضلع ہسپتال شوپیاں لایاگیا۔ زخمیوںکی حالت مستحکم ہے۔