یواین آئی
تل ابیب//اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کبھی بھی غزہ سے مکمل طور پر انخلا نہیں کرے گا۔وزیر دفاع کٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج کبھی بھی غزہ کی پٹی سے پوری طرح سے دستبردار نہیں ہوگی اور فلسطینی انکلیو کے اندر آرمی یونٹ قائم کیا جائے گا۔اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے دستخط شدہ امن منصوبے کے باوجود، جس میں اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ شامل ہے اور علاقے میں اسرائیلی شہری بستیوں کی دوبارہ قیام کو مسترد کیا گیا ہے۔ان سب کے باوجود انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج پورے غزہ میں تعینات رہیں گی۔کاٹز کا کہنا تھا کہ “ہم غزہ کے اندر گہرائی میں ہیں اور ہم کبھی بھی غزہ کو نہیں چھوڑیں گے ہم وہاں حفاظت کے لئے موجود ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق کٹز نے مزید کہا کہ “مناسب وقت کے ساتھ ، ہم شمالی غزہ میں ان بستیوں کی جگہ پر نحل (ایک اسرائیلی انفنٹری بریگیڈ) چوکیوں کو قائم کریں گے۔”چند گھنٹوں بعد انہوں نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو انگریزی میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نہال یونٹ غزہ میں “صرف حفاظتی وجوہات کی بناء پر” تعینات ہوں گے۔