عظمیٰ نیوزسروس
جموں// وزیر تعلیم، اعلیٰ تعلیم، صحت و طبی تعلیم اور سماجی بہبود سکینہ ایتونے جموں ڈویژن کے سمر زون میں واقع تمام سرکاری اور نجی کالجوں کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔وزیر موصوفہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یکم جون 2026 سے 15 جولائی 2026تک تمام سرکاری اور نجی کالج بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں کے موسم کے آغاز اور طلبہ و عملے کی صحت و فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔سکینہ ایتو نے طلبہ، اساتذہ اور کالج ملازمین کے لیے محفوظ، صحت مند اور مفید تعطیلات کی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اعلامیے کے مطابق تعطیلات کے اختتام پر16جولائی 2026سے کالجوں میں معمول کی تدریسی اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔