عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ضلع بارہمولہ میں حادثاتی طور پر فائر ہونے سے ایک خاتون اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) زخمی ہو گئی۔ یہ فائرنگ اچانک ایک سیکورٹی گارڈ کی 12 بور رائفل سے ہو گئی۔حکام نےبتایا کہ آج ایک خاتون ایس پی او کے کان میں گولی لگی، جب ایس بی آئی کے ایک گارڈ کی بندوق سے حادثاتی طور پر فائر ہوا۔
زخمی ایس پی او کی شناخت محمودہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں مزید علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) بارہمولہ منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بارہمولہ میں حادثاتی فائرنگ، خاتون ایس پی او زخمی