اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی علاج معالجہ کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز بعد دوپہر ایک الٹو گاڑی زیر نمبری JK02BX7086 گندوہ گواڑی سڑک پر حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔
اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا ہے،پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
گندوہ سڑک حادثہ میں 5 افراد زخمی ،گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل