عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ جموں و کشمیر حکومت نے منگل کے روز یونین ٹیریٹری کے تمام سرکاری ڈگری کالجوں میں سرمائی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، کشمیر صوبہ اور جموں صوبہ کے ونٹر زون میں آنے والے تمام سرکاری ڈگری کالجوں میں سرمائی تعطیلات 24 دسمبر 2025 سے 14 فروری 2026 تک ہوں گی۔
دریں اثنا، جموں صوبہ کے سمر زون میں واقع سرکاری ڈگری کالجوں میں سرمائی تعطیلات یکم جنوری 2026 سے 10 جنوری 2026 تک رہیں گی۔
یہ حکم انتظامی مفاد میں جاری کیا گیا ہے اور متعلقہ زونز کے تمام سرکاری ڈگری کالجوں پر لاگو ہوگا۔ یہ ہدایات مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری کی گئی ہیں۔
جموں و کشمیر کے سرکاری ڈگری کالجوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان