محمد بشارت
راجوری/ضلع راجوری کے سب ضلع کوٹرنکہ میں پیر کی صبح تحصیل دفتر کوٹرنکہ کے قریب دریا آنس سے ایک عدم شناخت نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سی ایچ سی کنڈی میں لایا گیا جہاں ایک خاتون نے اس کی پہچان کی جسکی شناخت طالب حسین ولد جالی ساکنہ موڑا عمر 33 سال کے طور ہوئی ۔
پولیس تھانہ کنڈی کی ٹیم موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیا ہے اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
تحصیل دفترکوٹرنکہ کے برلب آنس دریا سے ایک نوجوان نعش برآمد